سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد ہے امریکی صدر

سعودی حکومت نے ایسے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جو برسوں سے کرپشن کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک November 07, 2017
سعودی حکومت نے ایسے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جو برسوں سے کرپشن کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پر انہیں مکمل اعتماد ہے، شدت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پرسعودی عرب کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان سعودی عرب میں جو اقدامات کررہے ہیں اس کے بارے میں وہ بہتر طور پر جانتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایسےافراد کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا جو برسوں سے کرپشن کر رہے ہیں۔



دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے سعودی عرب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات ہیں، مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ ختم کرنے اور شدت پسند تنظیموں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پر سعودی عرب کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں