مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا مسعود اظہر کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ

بھارتی فوج نے پلوامہ میں آپریشن کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کردیا، جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک


ویب ڈیسک November 07, 2017
بھارتی فوج نے پلوامہ میں آپریشن کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کردیا، جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آپریشن کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا جب کہ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔ فوج نے پلوامہ کے علاقے اگلار کنڈی میں میں آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی ترانہ پڑھنے والے کھلاڑیوں پر مقدمہ

بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے اور بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کشمیری حریت پسندوں کے حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوا جسے سرینگر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ شہید نوجوانوں میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بھتیجا طلحہٰ راشد بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیش محمد کے ترجمان نے اپنے بیان میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مسعود اظہر کے بھتیجے طلحہٰ راشد کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں