یوم اقبال کی تعطیل بحال کرنے کی درخواست دائر

علامہ اقبال قومی ہیرو ہیں لہذا اس معاملے کی جلد سماعت کرکے تعطیل بحال کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست


ویب ڈیسک November 07, 2017
علامہ اقبال قومی ہیرو ہیں لہذا اس معاملے کی جلد سماعت کرکے تعطیل بحال کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست ۔ (فوٹو: فائل)

یوم اقبال کی تعطیل کی بحالی کے لیے ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل کو بحال کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ علامہ اقبال شاعر مشرق اور قومی ہیرو ہیں، قائد اعظم سمیت دیگر قومی ہیروز کے دنوں پر تعطیل کی جاتی ہے جب کہ ماضی میں یوم اقبال پر سرکاری تعطیل ہوتی تھی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے تعطیل ختم کردی گئی ہے جب کہ تعطیل کی بحالی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں مرکزی درخواست زیر التوا ہے، یوم اقبال قریب ہے لہذا اس معاملے کی جلد سماعت کرکے تعطیل بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |