کراچی میں فوج کے ذریعے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے شیعہ علما کونسل اور سنی اتحاد کونسل کا مطالبہ

ایک ہفتہ میں ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو پورا کراچی مفلوج کردیں گے، علامہ ناظر عباس


ویب ڈیسک March 06, 2013
ملک میں کوئی شعیہ سنی جھگڑا نہيں ہے، رہنما شیعہ علما کونسل وسنی اتحاد کونسل فوٹو: ایکسپریس نیوز

شعیہ علما کونسل اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے ذریعے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔


عباس ٹاؤن میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملک میں کوئی شعیہ سنی جھگڑا نہيں ہے، سانحہ کے زخمیوں کے علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور دھماکے میں ملوث جن 4 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے اگر وہ ذمہ دار ہیں تو انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔


شعیہ علما کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ میں ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو پورا کراچی مفلوج کردیں گے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤن نے کہا دہشتگردی کی معلومات ہونے کے باوجود تخریب کاری ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں