سعودی شہزادے عرش سے فرش پر

گرفتار شخصیات میں کھرب پتی ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک November 07, 2017
سعودی شہزادوں کےلئے فائیواسٹارہوٹل سب جیل میں تبدیل:فوٹو:ڈیلی میل

ریاض کے مشہورِ زمانہ ''رٹز کارلٹن'' فائیو اسٹار ہوٹل میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت نظربند سعودی شہزادوں اور دیگر اہم شخصیات کے سونے کےلیے زمین پر لگائے گئے بستروں کی ایک مختصر ویڈیو امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جاری کردی ہے۔

امریکی اخبار نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔



اس ویڈیو کے بارے میں نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ ہوٹل کے ہال میں دیکھے جانے والے بستروں پر سوئے ہوئے افراد سعودی شہزادے ہیں جنہیں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی تشکیل کردہ انسداد بدعنوانی کمیٹی نے گرفتار کیا ہے اور انہیں رٹز کارلٹن کے بڑے ہال ''بال روم بی'' میں نظربند کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے گرفتار

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود الموجب کا حوالہ دیتے ہوئے نیوریارک ٹائمز لکھتا ہے کہ یہاں (ہوٹل کے بڑے ہال میں) نظربند تمام افراد سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہزادوں سمیت تمام گرفتار شدگان کو اپنے دفاع کا پورا موقعہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 400 سے زائد گرفتارافراد میں 11 شہزادوں، 4 موجودہ وزراء اور متعدد سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کے علاوہ دنیا کی امیرترین شخصیات میں شمارہونے والے شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں