پی ٹی آئی نے این اے 120 کے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

این اے 120 میں مُردہ افراد کے ووٹ بھی کاسٹ کیے گئے، ڈاکٹر یاسمین راشد


ویب ڈیسک November 07, 2017
این اے 120 میں مُردہ افراد کے ووٹ بھی کاسٹ کیے گئے، ڈاکٹر یاسمین راشد۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے۔

این اے 120 میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 120 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور بے قاعدگیاں ہوئیں، لہذا کمیشن سے استدعا ہے کہ انتہائی منظم انداز میں نتائج آلودہ کرنے کی تحقیقات اور کارروائی کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف نےاین اے 120کا نتیجہ روکنے کی درخواست دائرکردی

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 29000 ووٹرز کی لسٹ الیکشن کمیشن سے مانگی جس پر الیکشن کمیشن نے ہفتہ کی رات نامکمل لسٹ فراہم کی،100 صفحوں کی لسٹ کو کھنگالا تو پتہ چلا کہ 30 فیصد ووٹر تو ملک سے باہر ہیں، ووٹرز لسٹ میں 30 فیصد ووٹ مُردوں کے تھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120 میں مُردہ افراد کے ووٹ بھی کاسٹ کیے گئے، کچھ افراد کے ڈبل ووٹ بنے تھے جب کہ الیکشن کمیشن کو تمام ثبوت فراہم کردیے ہیں، 29000 ووٹرز سے متعلق معاملہ پر تحفظات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں