کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 نومبر کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے، نوٹی فکیشن

ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے، نوٹی فکیشن : فوٹو؛ فائل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10 نومبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


نوٹی فکیشن کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے جلوسوں کی سیکورٹی کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

 
Load Next Story