نئی تجارتی پالیسی پروزیراعظم کوکل بریفنگ دی جائیگی

اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) 2012-15میںنئے مالی...


Numainda Express August 06, 2012
3 سالوں میںکل95 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیے جانے کاامکان, فوٹو فائل

نئی 3 سالہ تجارتی پالیسی 2012-15کے مسودے کوحتمی شکل دیدی گئی ہے، وزیراعظم راجاپرویزاشرف کوکل(منگل)نئی تجارتی پالیسی پربریفنگ دی جائیگی،اجلاس میں نئے مالی سال کے برآمدی ہدف کی منظوری دی بھی جائیگی۔

ایکسپریس کو دستیاب نئی تجارتی پالیسی کے مجوزہ مسودے کے مطابق اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) 2012-15میںنئے مالی سال کا برآمدی ہدف 30 ارب ڈالر تجویزکیاگیاہے جبکہ 3 سالوں میںکل95 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیے جانے کاامکان ہے۔

تجارتی پالیسی کے مسودے میں چین، ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت اور برآمدات بڑھانے ، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے ذریعے برآمدی صنعتوں میں نئی سرمایہ کاری کا حصول، ایکسپورٹ انویسٹمنٹ سپورٹ فنڈ، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ،پی ایس ڈی پی فنڈاورعالمی امدادی اداروں کے مالی تعاون کے ذریعے ریاستی سپورٹ کی فراہمی، مصنوعات منڈیوں کو متنوع بنانے درآمدات کم کرنے اور مختلف ممالک کے ساتھ ترجیحی و آزاد تجارت کے معاہدوں اور دیگر انتظامات کے ذریعے تجارتی سفارت کاری کوفروغ دینے جیسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیںجن کا اعلان نئی تجارتی پالیسی میں کیا جائیگا، وزارت تجارت کے حکام کے مطابق تجارتی پالیسی کااعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں کیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں