مقامی طور پر تیار اشیا بیرون ملک سے منگوانے پر پابندی کی تجویز

وزارتوں و ڈویژنوں کو زرمبادلہ مقامی اشیا کی درآمد پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارت خزانہ


Numainda Express March 06, 2013
غیر ملکی کرنسی میں اخراجات منظوری کے بعد بجٹ تخمینے میں شامل کیے جائیں گے، دستاویز فوٹو : ایکسپریس

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے ملک میں تیار ہونے والی اشیا کی غیر ملکی کرنسی میں درآمد پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ بجٹ میں ہوگا۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے 5 صفحات پر مشتمل سمری کی منظوری دی ہے جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو لیٹر بھجوایا ہے کہ وزارت خزانہ کی طرف سے آئندہ بجٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اپنے پاس غیر ملکی کرنسی میں موجود فنڈز کو ان اشیا کی درآمد پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو اشیا ملک میں تیار ہو رہی ہوں گی، صرف غیر ملکی کرنسی میں وہ اشیا بیرون ممالک سے درآمد کی جا سکیں گی جو ملک میں تیار نہیں ہورہی ہونگی۔

6

دستاویز کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں اخراجات جاریہ اور غیر ترقیاتی اخراجات کو تخمینہ جات میں صرف اسی وقت شامل کیا جائیگا جب ان کی باضابطہ طور پر منظوری حاصل ہو گی،آئندہ بجٹ میں وزرا کے بیرون ممالک دوروں کیلیے درکار غیر ملکی زرمبادلہ کے بجٹ تخمینہ جات کابینہ ڈویژن کو فراہم کیے جائینگے، اسی طرح پارلیمانی سیکریٹریز کے بیرونی دوروں کیلیے درکار غیر ملکی زرمبادلہ کے بجٹ تخمینہ جات کو وزارت پارلیمانی امور کے بجٹ میں شامل کیا جائیگا جبکہ وزارتوں، ڈویژنوں اور ڈپارٹمنٹس کو آئندہ بجٹ میں اپنے متعلقہ وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کے بیرونی دوروں کیلیے بجٹ تخمینہ جات شامل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں