پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں وزیرخارجہ

پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہوا نہ ہی سفارتی سطح پر کمزور ہوا،وزیر خارجہ کا سینیٹ میں بیان

ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد سمجھا گیا کہ ہماری خطے میں حمایت کم ہوگئی ،،خواجہ آصف فوٹو:فائل

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہوا ہے اورنہ ہی سفارتی سطح پر کمزور ہوا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد سمجھا گیا کہ ہماری خطے میں حمایت کم ہوئی ہے لیکن ایسا نہ ہوا بلکہ ٹرمپ کی تقریر کے بعد سفارتی سطح پر ہماری حمایت بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی طور پر ہماری پوزیشن پہلے سے بہتر ہے ہم کسی تنہائی کا شکار نہیں اور نہ ہم سفارتی سطح پر کمزور ہوئے ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: کئی فون کیے، نواز، زرداری رابطہ نہیں کراسکا، خواجہ آصف کا اعتراف

دوران اجلاس پیراڈائز لیکس پر طنزیہ جملہ بازی ہوئی۔ خواجہ آصف نے امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کا نام لیا تو چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی بولےوہ تو پیراڈائز میں ہیں جس پر خواجہ آصف نے جواباً کہا کہ ٹرمپ کے اور بھی ساتھی پیرا ڈائز میں ہیں ہر کوئی پیراڈائز میں جانا چاہتا ہے بہت سے پاکستانی بھی پیراڈائز میں ہیں۔ خواجہ آصف کے طنزیہ جواب پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آپ کے ٹیکنوکریٹ وزیراعظم بھی پیراڈائز میں جا بسے ہیں۔
Load Next Story