بھاگنے والے نہیں عدالتوں کا سامنا کریں گے نوازشریف
عوام نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا اور وہ میرے ساتھ ہیں، نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم بھاگنے والے نہیں عدالتوں کا سامنا کریں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں اور وہ عدالتوں کا سامنا کریں گے جب کہ عوام نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا اور وہ ان کے ساتھ ہیں۔
مشاورتی اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے ملاقات کرنے پہنچے، اس دوران سیاسی صورتحال، نئی حلقہ بندیوں اور آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی گئی، نواز شریف نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہد خاقان اچھا کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی اور دن بھر جاری رہنے والی ملاقاتوں کے بعد نوازشریف مری چلے گئے۔