فلم اسٹار میرا کا پاکستان آنے سے انکار

جن فنکاروں کی کوئی اوقات نہیں ہمارے حکمرانوں اور ڈائریکٹرز نے انھیں سرپرچڑھادیا ہے، میرا

جن فنکاروں کی کوئی اوقات نہیں ہمارے حکمرانوں اور ڈائریکٹرز نے انھیں سرپرچڑھادیا ہے، میرا فوٹو : فائل

فلم اسٹار میرا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میرے ساتھ کبھی بھی انصاف نہیں کیا گیا۔


جن فنکاروں کی کوئی اوقات نہیں ہمارے حکمرانوں اور ڈائریکٹرز نے انھیں سرپرچڑھادیا ہے مگر میں نے اپنی زندگی شوبز انڈسٹری پر واردی ہے اور حاصل صرف برائیاں ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہندوستان سے نمایندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے احتجاجا آئی ہوں پاکستانی حکمرانوں نے مجھے توپریشان کیا ہی تھا اب میری فیملی کے ساتھ بھی زیادتیاں کی جارہی ہیں کبھی مجھے ٹیکس چور بنادیا جاتا ہے کبھی فحش اداکارہ کہا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں ایک ہی صورت میں پاکستان آونگی کہ مجھ سے معافی مانگی جائے اورمجھے انصاف دیا جائے ورنہ اب میں نے نہ آنے کا سوچ لیا ہے۔ جلد اپنی پوری فیملی کو بھی پاکستان سے بلا لونگی۔
Load Next Story