پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک بار پھر نمبر ون بن گیا
بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا
پاکستان اپنی بہترین کار کردگی کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان 124 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک بار پھر نمبر ون بن گیا جب کہ تیسرے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ کیویز کو پہلے میچ میں شکست ہوئی اور دوسرے میں کامیابی کے ساتھ نا صرف سیریز برابر کی بلکہ پاکستان سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی تھی، آج فیصلہ کن میچ کے بعد سیریز کا نتیجہ 2-1 سے بھارت کے حق میں رہا جس کی وجہ سے پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا، نیوزی لینڈ دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں درجے پر ہے۔