تھلان سمارا ویرا کا انٹرنیشنل کرکٹ سے دل بھر گیا
بورڈ نے ریٹائرمنٹ قبول کرنے کے بجائے سلیکٹرز سے ملاقات کی ہدایت کردی۔
WASHINGTON:
سری لنکن بیٹسمین تھلان سمارا ویرا کا انٹرنیشنل کرکٹ سے دل بھر گیا۔
انھوں نے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا، سری لنکن بورڈ نے انھیں سلیکٹرز سے بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایس ایل سی کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ سمارا ویرا نے ہمیں لکھے گئے خط میں تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا ہے تاہم ہم نے انھیں سلیکٹرز سے بات کرنے کو کہا ہے اس کے بعد ہی ہم کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ ان کی بدھ کو چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا سے ملاقات کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 36 سالہ سمارا ویرا ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھوں نے پیر کو کنٹریکٹس پر دستخط کیے تھے تاہم ان کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، ان کا حالیہ دورہ آسٹریلیا مایوس کن رہا تھا جس میں وہ 6 ٹیسٹ اننگز میں صرف 79 رنز بنا پائے تھے تاہم انھوں نے چار فرسٹ کلاس میچز میں 92.80 کی اوسط سے 464 رنز بناکر فارم دوبارہ حاصل کی تھی، ان کا نام بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھا مگر پھر انجرڈ مہیلا جے وردنے کے کور اپ کے طور پر طلب کیا گیا تھا مگر پھر حتمی اسکواڈ میں ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔ سمارا ویرا نے 2013 کے فل کائونٹی سیزن کیلیے پہلے ہی ووسٹرشائر سے معاہدہ کرلیا ہے۔