ڈگ بریسویل ٹیم سے باہر اپنی حرکتوں پر معافی مانگ لی

فاسٹ بولر پارٹیوں کے شوقین نکلے، پڑوسی نے شوروغل سے تنگ آکر شکایت کردی۔


Sports Desk March 06, 2013
فاسٹ بولر پارٹیوں کے شوقین نکلے، پڑوسی نے شوروغل سے تنگ آکر شکایت کردی۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ڈگ بریسویل انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

گھر پر پارٹی کے دوران پاؤں پر زخم کھانے والے پیسر کا فٹنس ٹیسٹ ہی نہیں لیا گیا، ان کے پارٹیوں کے شوق سے تنگ پڑوسی نے باقاعدہ شکایت کردی، بریسویل نے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈگ بریسویل کو نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس ٹیسٹ لیے بغیر ہی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا ہے وہ اپنے گھر پر پارٹی کے بعد شیشے کے ٹکڑے صاف کرتے ہوئے پاؤں زخمی کر بیٹھے تھے۔

بریسویل پارٹیوں کے شوقین اور ان کے ہمسائے کے مطابق جب وہ ٹورز پر ہوتے ہیں تب بھی ان کے دوست وہاں پر جمگھٹا لگائے رہتے ہیں جمعرات کو بریسویل ویلنگٹن میں تھے مگر ان کی غیرموجودگی میں پارٹی ہوئی تو شور سے تنگ آکر قریبی ہمسائے نے ان کے خلاف کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ہیتھ ملز کو شکایت کردی، اگلے روز جب فاسٹ بولر واپس آئے تو پھر رات کو شراب کی محفل سجی اس بار دوسری مرتبہ پڑوسی نے جب ہیتھ ملز کو فون کیا تو انھوں نے بریسویل کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کے ساتھ کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کیا جس پر ان سے باز پرس اور ان کی انجری کی حقیقت جانے کے لیے تحقیقات بھی کی گئیں۔

4

اس سارے واقعے پر بریسویل نے بورڈ، پڑوسی اور شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔ دوسری جانب ٹیم منیجر مائیک سینڈل کا کہنا ہے کہ ہمیں بریسویل کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے ان کی وجہ سے بورڈ کو بھی ایک غلط واقعے پر توجہ کا مرکز بننا پڑا، ہم نے ڈگ کو کہا ہے کہ جوکچھ ان کے گرد ہوا انھیں اس کی ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے، انھیں یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے ان کی تیاریاں کسی چیز سے متاثر نہ ہوں۔ یاد رہے کہ 22 سالہ بریسویل کو گذشتہ برس نیپیئر کے ایک بار میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر معطل بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں