کوئٹہ اور گردونواح میں 42 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے قریب پاک افغان سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک November 08, 2017
زلزلے کی شدت 4.2 اور زمین میں اس کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

SOCHI: کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے قریب پاک افغان سرحدی علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں