جعلی ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنے پر افریقی فٹبالر پر 4 لاکھ یورو جرمانہ
نیبی کائیٹا گنایا کی جعلی دستاویزات استعمال کررہے تھے، جرمن پولیس
جرمن فٹبال کلب آر بی لیپزیگ کے افریقی فٹبالر نیبی کائیٹا پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنے پر 4 لاکھ 15 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گنایا کے انٹرنیشنل پلیئر کو جرمن پولیس نے دو بار روکنے کی کوشش کی تاکہ ان سے جرمن ڈرائیونگ پرمٹ طلب کیاجاسکے تاہم وہ گنایا کی جعلی دستاویزات استعمال کررہے تھے۔ ان پر عائد بھاری جرمانہ ان کی روزانہ آمدن کومدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 سالہ کائیٹا آئندہ سیزن میں انگلش کلب لیورپول جوائن کرنے کا ارادہ کرچکے ہیں، انھوں نے اس بھاری جرمانے کیخلاف مقامی عدالت میں اپیل دائر کردی ہے، جس کی سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔