مردم شماری کے عبوری نتائج فوری جاری کیے جائیں قائمہ کمیٹی

حتمی نتائج جاری کرنے کیلیے افرادی قوت بڑھائی جائے،چیئرمین کمیٹی نجکاری و شماریات


Numainda Express November 08, 2017
پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا تخمینہ 0.56 بلین ڈالر لگایا گیا، سیکریٹری دفاع کی بریفنگ، معاوضے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ۔ فوٹو : فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری و شماریات نے سفارش کی ہے کہ مردم شماری کے عبوری نتائج فوری طور پر جاری کیے جائیں اور حتمی نتائج جلد جاری کرنے کے سلسلے میں افرادی قوت اور مشینری کی صلاحیت بڑھائی جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری و شماریات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران مردم شماری کے بارے میں شماریات کے معاون آصف باجوہ نے مردم شماری کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔

آصف باجوہ نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں نہ تو مردم شماری کا بائیکاٹ کیا گیا اور نہ ہی مزاحمت ہوئی، سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی کی آبادی کے حوالے سے ہمیں اعتراض ہے ان کے اثرات مرتب ہونگے جب کہ اگلے این ایف سی کی تقسیم مردم شماری کے نتائج پر ہی ہوگی۔

آصف باجوہ نے کہاکہ نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، مردم شماری کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکام نے بتایا کہ امید ہے کہ اپریل تک نتائج کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

کمیٹی نے وزارت شماریات کے 2008 سے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں