شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ٹیلیفون ایکسچینجوں کا سسٹم بھی متاثر
ڈیفنس، کے ڈی اے سوسائٹی، منگھوپیر و دیگر مقامات پر طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
شہر کے مختلف علاقوں میں کے ای ایس سی کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیلیفون کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے،تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی کی جانب سے شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،کے ای ایس سی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں ڈیفنس، کے ڈی اے سوسائٹی، منگھوپیر و دیگر مقامات پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں واقع کے ڈی اے سوسائٹی میں منگل کو سہ پہر تین بجے سے رات گئے تک بجلی غائب تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیلیفون ایکسچینجوں میں بھی سسٹم متاثر ہو رہا ہے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں ٹیلیفون صارفین نے شکایت کی ہے کہ ٹیلیفون لائنیں ہر ایک یا دو گھنٹے کے بعد بند ہوجاتی ہیں، دوسری جانب پی ٹی سی ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیلیفون ایکسچینجوں میں یو پی ایس کام چھوڑ دیتے ہیں اور سسٹم بند ہوجاتا ہے، منگل کو ڈیفنس ٹیلیفون ایکسچینج میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سسٹم بری طرح متاثر ہوا اور مختلف علاقوں سے ٹیلیفون لائنیں بند ہونے کی شکایات موصول ہوتی رہیں۔
منگھوپیر کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں روزانہ دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے منگھوپیر کے 32 سے زائد گوٹھوں کے مکینوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے، منگھوپیرسخی سلطان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عبدالغنی نے بتایا کہ منگھوپیر میں رات کے وقت طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث پورا علاقہ آسیب زدہ دکھائی دیتا ہے، مکین کے ای ایس سی کے افسران کو آگاہ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود منگھوپیر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے۔