کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول حاصل کرلئے ہیں۔

جاں بحق اہلکار کی شناخت 45 سالہ نوید اختر کے نام سے ہوئی۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
شادمان ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہکار جاں بحق ہوگیا۔


کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن نمبر ایک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ اہلکار کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت 45 سالہ نوید اختر کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول حاصل کرلئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزموں کو بہت جلد قانون کے شکنجے میں کس لیا جائیگا۔
Load Next Story