وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

کابینہ زرعی ترقیاتی بینک اور ہاؤٴس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بقایا جات کی منظوری دے گی: فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کرلیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اورکابینہ زرعی ترقیاتی بینک اورہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بقایا جات کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سمیت مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری بھی دی جائے گی، وزارت داخلہ غیر ممنوعہ اسلحہ سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی۔ کابینہ کے ایجنڈے میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری سمیت قومی اداروں میں سربراہوں کی تقرری بھی شامل ہے۔
Load Next Story