جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام مہران یونیورسٹی سے 5 بم برآمد

سات کلو وزنی دیسی ساختہ بموں کو مہران انجینرنگ یونیورسٹی کی دیوار کے قریب رکھا گیا تھا۔

سات کلو وزنی دیسی ساختہ بموں کو مہران انجینرنگ یونیورسٹی کی دیوار کے قریب رکھا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

مہران یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کے قریب سے برآمد 5 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مہران انجینرنگ یونیورسٹی کی دیوار کے قریب سے برآمد 5 بموں کو ناکارہ بنادیا، جب کہ بم برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔


5 مشکوک بیگس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز فورا پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی جانے والی بسوں کو متبادل راستوں پر ڈال کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت سے سات کلو وزنی تمام بموں کو ناکارہ بنادیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پانچوں بموں کو مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کی باؤنڈی وال کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس کا مقصد تباہی پھیلانا اور جامعات کے طلبہ کو لانے والے پوائنٹس کو نقصان پہنچانا تھا۔

 
Load Next Story