نیب ریفرنس مریم نواز کیخلاف فرد جرم سے کیلبری جعلسازی کا الزام ختم

پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ رہے گا، احتساب عدالت


ویب ڈیسک November 08, 2017
کیلبری فونٹ سے متعلق جعل سازی ثابت ہونے تک فرد جرم میں شامل نہیں کی جاسکتی، مریم نواز فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف لندن فلیٹ ریفرنس میں عائد فرد جرم سے کیلبری فونٹ جعلسازی کا الزام ختم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کو ختم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔ عدالت کی جانب سے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3 اے کو فرد جرم سے نکال دیا گیا ہے تاہم اس سے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ رہے گا۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ کیلبری فونٹ میں تیار دستاویزجعلی ثابت ہونے پر عدالت کو ملزمان کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے۔ ادھر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے الزام ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیلبری فونٹ 31 جنوری 2007 سے قبل کمرشل طورپردستیاب ہی نہ تھا۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کیلبری فونٹ سے متعلق جعل سازی ثابت ہونے تک فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں