’ٹائیگرزندہ ہے‘ کے ولن سجاد دل افروز کے بالی ووڈ میں چرچے

سجاد فلم میں ابو عثمان نامی ڈان کا کردار ادا کررہے ہیں جو دہشت گرد تنظیم کا ماسٹر مائنڈ ہے


ویب ڈیسک November 08, 2017
فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے ایرانی اداکار سجاد دل افروز نےبھارتی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم '' ٹائیگرزندہ ہے'' میں ولن کا کرداراداکرنے والے ایرانی اداکار سجاد دل افروز صرف دو دنوں میں بالی ووڈ پرچھا گئے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ''ٹائیگرزندہ ہے'' کا انتظارشائقین بے چینی سے کررہے ہیں جس کا ثبوت دو روز قبل ریلیز ہونے والا ٹریلر ہے جسے صرف 48 گھنٹوں میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ فلمی تجزیہ نگار''ٹائیگرزندہ ہے''کو رواں سال کی سب سے بڑی فلم قرار دے چکے ہیں، جب کہ سلمان خان بھی اس فلم کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا میری نئی فلم ''ٹیوب لائٹ''کی ناکامی کا غم بھلادے گی۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: 'ٹائیگرزندہ ہے' کے ٹریلر نے دھوم مچادی

فلم کا ٹریلر ایکشن، میوزک، سلمان کی دبنگ انٹری اور کترینہ کی خوبصورت اداکاری سے بھرپور ہے۔ ان تمام چیزوں کے علاوہ فلم میں ولن کا کردارادا کرنے والے ایرانی اداکار سجاد دل افروز نے بھی بھارتی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔



سجاد فلم میں ابو عثمان نامی ڈان کا کردارادا کررہے ہیں جو دہشتگرد تنظیم کا ماسٹر مائنڈ ہے، فلم میں سجاد کی منفرد شخصیت اور مکالمے بولنے کے جاندارانداز کے چرچے پورے بھارتی میڈیا میں جاری ہیں۔



سجاد اس سے قبل 2015 میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ''بے بی''میں ڈاکٹر کا کردارادا کرچکے ہیں، اس فلم میں پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار بھی مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ سجاد مختلف ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔



''ایک تھاٹائیگر''کی طرح سلمان خان اس بار بھی فلم''ٹائیگر زندہ ہے''میں بھارتی خفیہ ایجنٹ کا کردار نبھارہے ہیں جو بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم سے اغوا کی جانے والی بھارتی نرسوں کو بچائیں گے جب کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف پاکستانی ایجنٹ کے روپ میں سلومیاں کا ساتھ دیتی نظرآئیں گی۔ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں