کرپشن بے نقاب کرنے پرنوازشریف ججز پر حملے کررہے ہیں عمران خان

نوازشریف قوم سے لوٹے ہوئے اربوں روپے بچانے کے لیے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک November 08, 2017
 نواز شریف اپنے اربوں روپے بچانے کے لیے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، عمران خان: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف ججز پر حملے کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنی ان حرکتوں پرشرم آنی چاہیے، وہ کرپشن بےنقاب کرنے پر ججز پر حملے کررہے ہیں۔



پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف قوم سے لوٹے ہوئے اپنے اربوں روپے بچانے کے لیے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔



واضح رہے کہ آج نیب ریفرنسز کے سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں