اے پی این ایس کا قمر زمان کائرہ سے اظہار تشکر
2008 سے 2010 تک واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کرنے کی یقین دہانی پر وزارت اطلاعات قمر زمان کائرہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
اخباری مالکان کی تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے سینٹر الائزڈ میڈیا پالیسی کے مسئلے کو اے پی این ایس کی خواہشات کے مطابق حل کرنے اور 2008 سے 2010 تک واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کرنے کی یقین دہانی پر وزارت اطلاعات قمر زمان کائرہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
اے پی این ایس کے سیکریٹری جنرل، مسعود حامد نے کہا ہے کہ صدر، سیکریٹری جنرل اور جناب جمیل اطہر پر مشتمل اے پی این ایس کے وفد نے اسلام آباد میں وزارت اطلاعات و نشریات جناب قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی۔ اجلاس میں سیکریٹری انفارمیشن، جناب آغا ندیم اور پی آئی او جناب عمران گردیزی نے بھی شرکت کی۔ وزارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
عہدیداران نے نشاندہی کی کہ سال2008 سے2010 کے دوران وفاقی حکومت کی وزارتوں اور اداروں کے اشتہارات کی مد میں واجبات طویل عرصے سے التوا کا شکار ہیں جنہیں موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل ادا کردیا جائے۔ قمر زمان کائرہ نے سینٹر الائزڈ میڈیا پالیسی کے مسئلے کو اے پی این ایس کے اطمینان کے مطابق حل کرنے اور التوا کا شکار واجبات جلد از جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔