بھائی نے غیرت کے نام پر نوجوان بہن کو قتل کر دیا

ملزم نے بتایا ہے کہ اس کی بہن 24 سالہ کرسٹینا اچھے کردار کی مالک نہیں تھی، ڈی ایس پی.


Numainda Express March 06, 2013
ملزم نے بتایا ہے کہ اس کی بہن 24 سالہ کرسٹینا اچھے کردار کی مالک نہیں تھی، ڈی ایس پی. فوٹو فائل

امریکن کوارٹر کے علاقے کرسچئن پاڑے میں بھائی نے نوجوان بہن کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس اور علاقے کے لوگوں نے ملزم نعمان مسیح کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاجو ٹی ایم اے لطیف آباد میں بطور خاکروب ملازم ہے۔ ڈی ایس پی حالی روڈ انور درانی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا ہے کہ اس کی بہن 24 سالہ کرسٹینا اچھے کردار کی مالک نہیں تھی، عموماً گھر سے باہر رہتی تھی، منگل کی شب جب وہ گھر پہنچا تو کرسٹینا موجود نہیں تھی، جس پر اسے غصہ آ گیا اور جیسے ہی وہ گھر میں داخل ہوئی اس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اس عمل سے اسے کوئی پشیمانی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں