سعودی حکومت نے شہزادے کی ہلاکت کی افواہوں کی تردید کردی

شہزادہ عبدالعزیز کی ہلاکت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور وہ زندہ و خیر و عافیت سے ہیں، سعودی وزیراطلاعت


ویب ڈیسک November 08, 2017
شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے فرار ہوکر ایران میں پناہ لے لی، میڈیا رپورٹس۔ فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے کرپشن کے خلاف چھاپے کے دوران ایک شہزادے کی ہلاکت کی تردید کردی جب کہ ایک شہزادے کے ایران فرار ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

سعودی وزارت اطلاعات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی ہلاکت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور شہزادہ زندہ اور خیر و عافیت سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرپشن کے الزام میں 11 سعودی شہزادے گرفتار

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد شہزادوں سمیت درجنوں اہم شخصیات کو گرفتار کیا ہے۔ اسی دوران یہ خبر سامنے آئی کہ مرحوم شاہ فہد کا بیٹا شہزادہ عبدالعزیز بن فہد مزاحمت کرنے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تاہم اب سعودی حکومت نے اس خبر کی تردید کردی۔

دوسری جانب عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور سعودی شہزادے کے ایران فرار ہونے کی خبریں گردش میں ہیں۔ شاہ فہد کے پوتے شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کے بارے میں خبریں گرم ہیں کہ انہوں نے فرار ہوکر ایران میں پناہ لے لی ہے۔

اس خبر کے درست ثابت ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ کے دونوں اہم ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں