داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارتکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی
داعش کی افغانستان میں مقامی شاخ خراسان نے نیئر اقبال کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی
MUMBAI:
داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
افغان خبررساں ادارے کے مطابق داعش کی افغانستان میں مقامی شاخ خراسان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں داعش نے پاکستانی سفارتی اہلکار نیئر اقبال کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: افغانستان میں پاکستانی سفارتکار قتل
دو روز قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ویزا سیکشن میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے نیئر اقبال کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جب وہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے۔
پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال نے پاکستانی سفارتی اہلکار کے قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔