’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریلیز سے پہلے ہی ’رئیس‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

فلم کے ٹریلر کو ریلیز کے 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا


ویب ڈیسک November 08, 2017
فلم کے ٹریلر کو ریلیز کے 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' نے ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کی رئیس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلموں کا مداحوں کو بہت بے صبری سے انتطار ہوتا ہے اور خاص کر ان کی پچھلی فلم 'ٹیوب لائٹ' کی ناکامی کے بعد 51 سالہ اداکار کو خود بھی اپنی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جب کہ گزشتہ روز فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ان کی یہ خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ فلم کے ٹریلر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی 'رئیس' کو مات دے دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم 'ٹائیگرزندہ ہے' کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کے ٹریلر نے مداحوں میں بےچینی پھیلادی ہے اور انہوں نے ایکشن سے بھرپور ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں سراہا، یہی وجہ ہے کہ ٹریلر ریلیز ہونے کے 24 گھنٹوں کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کی 'رئیس' کو اتنے ہی وقت میں ایک کروڑ 20 لاکھ ویوز ملے تھے اور یوں فلم کے ٹریلر کی کامیابی نے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ وہ 'رئیس' کے تمام ریکارڈ کو پارہ پارہ کردے گی۔

واضح رہے 'ٹائیگر زندہ ہے' 2012 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کا سیکوئل ہے جس میں ہدایت کاری کے فرائض فلم 'سلطان' کے ہدایت کار علی عباس ظفر سر انجام دے ہے ہیں جب کہ کترینہ کیف ایک بار پھر لیڈ رول میں ہی دکھائی دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں