چہلم شہدائے کربلا کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

چہلم کے موقع پر نصیر آباد، جعفر آباد،جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی


ویب ڈیسک November 08, 2017
نصیر آباد، جعفر آباد،جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی فوٹو: فائل

شہدائے کربلا کے چہلم پر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی۔

شہدائے کربلا کا چہلم 10 نومبر کو جہاں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا وہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ملک بھر میں اس دن سیکیورٹی کو سخت کیے جانے کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 نومبر کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسی ضمن میں بلوچستان حکومت نے 10 نومبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع نصیر آباد، جعفرآباد،جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ شہر میں پابندی کا اطلاق قائد آباد، گوالمنڈی اور بروری تھانوں کی حدود میں ہوگا جب کہ دیگر تھانوں کی حدود میں بدستور موٹر سائیکل چلائی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں