ایم کیو ایم سے نہیں مہاجروں سے محبت ہے پرویز مشرف

ایم کیوایم کی وجہ سے مہاجروں کو مشکلات درپیش آئیں تاہم دونوں مہاجر جماعتوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، سابق صدر


ویب ڈیسک November 08, 2017
ایم کیوایم کی وجہ سے مہاجروں کو مشکلات درپیش آئیں، سابق صدر،فوٹو:فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کو اکٹھا کرکے نئی قوت بنانے پر زور دیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے اتحاد پر ایک ویڈیو پیغام میں ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سابق صدرپرویزمشرف نے کہا کہ مجھے ایم کیوایم کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا، ایم کیو ایم نے خود کو ملک بھر میں بدنام کرلیا ہے اور ایم کیوایم کی وجہ سے مہاجر برادری کو مشکلات درپیش آئیں تاہم دونوں مہاجر جماعتوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے اور مہاجروں کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان

پرویز مشرف نے کہا کہ میری سوچ قومیت نہیں پاکستانیت ہےمہاجروں کا ایک ہونا اچھی بات ہے لیکن ایک قدم آگے بڑھ کرتمام قومیتوں کو یکجا کرکے ایک نئی قوت تیار کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرکے سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دے سکتے ہیں۔

https://twitter.com/APMLOfficial_/status/928273801065857024

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں