سعودی عرب کی گوادرپورٹ اورسی پیک میں دلچسپی

وزیر مواصلات سے سعودی سفیرکی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

وزیر مواصلات سے سعودی سفیرکی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی فوٹو: رائٹرز

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہاہے کہ سعودی عرب گوادر پورٹ اورچائنا پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتاہے۔


وہ وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات کر رہے تھے، اس موقع پر وزیر مواصلات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ پاک سعودیہ تعلقات بہت دوستانہ اور گہرے ہیں، امید ہے کہ سعودی عرب سرمایہ کاری سے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر سیکریٹری مواصلات صدیق میمن نے سعودی سفیر کو پاکستان میں جاری مواصلات کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں میں کام کے بہت مواقع ہیں، ریلویز، موٹر ویز، ایوی ایشن اورروڈ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ، گوادر پورٹ میں بھی کام کے بہت سے مواقع ہیں، اس حوالے سے ہم الگ میٹنگ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے۔
Load Next Story