اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتوں پر بھارتی نژاد برطانوی وزیر مستعفی

اپنے کئے پر شرمندہ اور عہدے سے استفعیٰ دے رہی ہوں، پریتی پٹیل


ویب ڈیسک November 09, 2017
اسرائیلیوں سے خفیہ ملاقاتوں پربرطانوی وزیرسے استعفی لےلیا گیا:فوٹو:انٹرنیٹ

برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پریتی پٹیل نے اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتوں پر استعفٰی دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پریتی پٹیل نے وزارت خارجہ کے علم میں لائے بغیر اسرائیلی وزرا سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان خفیہ ملاقاتوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد اس معاملے نے سیاسی رنگ اختیار کرلیا تھا۔

برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا تھا کہ پریتی نے ایک غیر ملک کے ساتھ ملی بھگت کی اور ایسا محسوس ہوا کہ وہ برطانوی نہیں بلکہ اسرائیل کی سفارت کار ہیں۔ معاملہ بڑھنے پر برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے پریتی پٹیل کو بیرون ملک دورے سے ہنگامی بنیادوں پر واپس بلا کر وضاحت طلب کی تھی۔ جس کے بعد پریتی کی برطرفی واضح ہوگئی تھی۔

پریتی پٹیل نے برطانوی وزیر اعظم کو اپنے استعفے میں کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا اس کی نیت غلط نہیں تھی لیکن جو کچھ ہوا اس کے لیے وہ حکومت سے معذرت خواہ ہیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہورہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں