ملک میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی وزیراعظم

پاکستان مسلم لیگ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے مسائل کا حل چاہتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک November 09, 2017
پاکستان مسلم لیگ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے مسائل کا حل چاہتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی تاکہ امن قائم ہو۔

یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ہماری فکری روایات کا سب سے روشن حوالہ ہیں، اقبال نے مسلمانانِ ہند کو منزل کا سراغ دیا، اقبال کے افکار نے مایوسی اور ناامیدی کے ماحول میں امید کاچراغ روشن کیا اور شاعرِ مشرق نے نشاندہی کی کہ جدید اسلامی مملکت کو کیا کیا چیلنج درپیش ہوسکتے ہیں جب کہ علامہ اقبال نے مسلم ریاستوں کوجمہوری اصولوں کی بنیاد پرسیاسی تشکیل نو کی راہ دکھائی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے مسائل کا حل چاہتی ہے، حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی تاکہ امن قائم ہو، حکومت نے ملک کی معیشت کو استحکام دیا تاکہ ترقی کے مواقع فراہم ہوں، حکومت نے مضبوط انفراسٹرکچر دیا تاکہ روزگار پیدا ہو۔ خودی کی حفاظت سیاسی استحکام اور معاشی خود کفالت کے بغیر نہیں ہو سکتی، اقبال کی فکر سے یکجہتی کا تقاضا ہے کہ پاکستانی فساد و انتشار کی قوتوں کے خلاف متحد ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں