ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اتحاد عارضی ہے شرجیل میمن    

نیا اتحاد پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا لیکن اگر یہ کراچی کی بہتری کیلیے کام کریں تو اچھا ہے، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک November 09, 2017
شرجیل میمن نے ایم کیوایم اور پی ایس پی کے اتحادکو عارضی قراردے دیا:فوٹو:فائل

SHARM EL SHEIKH: سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا اتحاد عارضی ہے یہ پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کل ہونے والا اتحاد عارضی ہے، نیا اتحاد پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ان کے پاس ایک کونسلر بھی نہیں ہے، یہ شہرکی بہتری کےلئے کام کرے تو اچھا ہے، دونوں جماعتوں میں موجود شخصیات کو 12 مئی اور سانحہ بلدیہ کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف مارشل لاء کی پیدا وار ہیں، یہ حکومت کا دہرا معیار ہے کہ ہمارے لئے بکتر بند گاڑیاں اور ان کا احتساب بی ایم ڈبیلو میں ہورہا ہے، نواز شریف کا ججز کے متعلق بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |