کراچی کا ووٹ ایم کیوایم یا پی ایس پی نہیں کسی اور کے ہاتھ میں ہے خورشیدشاہ

ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی والوں کو جہاں کہا جائے گا وہاں چلے جائیں گے،خورشید شاہ


ویب ڈیسک November 09, 2017
نئے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا:فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کا ووٹ ایم کیوایم یا پی ایس پی نہیں کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔

ایم کیوایم اور پی ایس پی اتحاد پرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نئے اتحاد سے پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، کراچی کا ووٹ ایم کیو ایم یا پی ایس پی کے نہیں کسی اور کے ہاتھ میں ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی والے مجبور لوگ ہیں، انہیں جہاں کہا جائے گا وہاں چلے جائیں گے۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دونوں جماعتوں کو ایک کردیا جائے گا۔ مصطفیٰ کمال کہتے تھے کہ ایم کیوایم کے نام نے ہمیں داغدار کیا جب کہ فاروق ستارکہتے ہیں ایم کیوایم کی 35 سالہ سیاسی زندگی ہے کیسے ختم کردوں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس نہ تو کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی وژن،عمران خان کو صرف گالی دینا آتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے عوام کو حقوق دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |