نوازشریف اپنی ذات کے لئے ملکی سلامتی داؤ پر لگا رہے ہیں آصف زرداری

نوازشریف ملک تباہ کرکے ماضی کی طرح بیرون ملک بھاگ جائیں گے، سابق صدر


ویب ڈیسک November 09, 2017
نوازشریف ملک تباہ کرکے ماضی کی طرح بیرون ملک بھاگ جائیں گے، شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی - فوٹو : فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی ذات اور خاندان کے لئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جس ملک کے ریاستی ادارے تباہ ہوجائیں وہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کا حال افغانستان، عراق اور لیبیا جیسا ہوجاتا ہے، نوازشریف بھی ملکی اداروں کے ساتھ تصادم کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور پاکستان کو اس طرف لے جارہے ہیں جہاں ملک کسی سے بھی سنبھل نہی پائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیا

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اپنی ذات اور خاندان کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگار ہے ہیں وہ خود تو ملک تباہ کرکے ماضی کی طرح بیرون ملک بھاگ جائیں گے لیکن ہم نے پاکستان میں ہی رہنا ہے ہم نوازشریف کو ملک کے ساتھ یہ کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |