امریکا میں شادی سے انکار پر آدمی نے لڑکی کو بے دردی سے قتل کردیا

شادی سے انکار پر آدمی نے پہلے لڑکی کا گلا دباکر گردن توڑی اور پھر اس پر کلہاڑی کے کئی وار بھی کیے، پولیس


ویب ڈیسک November 09, 2017
شادی سے انکار پر آدمی نے لڑکی کا گلہ دبایا، گردن توڑی اور لڑکی پر کلہاڑی کے کئی وار بھی کیے، پولیس

امریکی ریاست پینسلوانیا میں 34 سالہ شخص نے شادی سے انکار پر دوشیزہ کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوانیا میں 34 سالہ شخص نے کرسٹوفر ٹکر نے 19 سال کی لڑکی تارا سرینو کو شادی کی پیشکش کی جسے لڑکی نے ٹھکرادیا، انکار سن کر کرسٹوفر لڑکی کو انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مریض کے ہاتھوں خاتون فزیوتھراپسٹ قتل

پولیس نے واقعہ کے اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے کرسٹوفر کو ریاست الینوئس سے گرفتار کرلیا، پولیس کو دوران تفتیش کرسٹوفر نے بتایا کہ اس نے لڑکی تارا سرینو کو شادی کی پیشکش لیکن اس نے انکار کردیا، شادی سے انکار پر ٹکر نے لڑکی کا گلہ دبایا اور پھر گردن توڑدی تاہم مطمئن نہ ہونے پر ٹکر نے لڑکی پر کلہاڑی کے کئی وار بھی کیے اور قالین میں لاش لپیٹ کر فرار ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جرمنیپلٹ خاتون ڈاکٹر شوہر کے ہاتھوں قتل

پولیس کے مطابق واقعے سے پہلے سرینو کرسٹوفر کے ساتھ باہر نکلی تھی اور اس نے والدین کو تھوری دیر میں کال کرنے کے لیے کہا تاہم بیٹی کی کال نہ آنے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرسٹوفر کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |