15 سالہ بھارتی بولرنے بغیر رن دیے پوری ٹیم آؤٹ کردی

پیسر کی شاندار کارکردگی کے باعث حریف ٹیم 7 اوورز میں 32 رنز بنا کر آؤ ٹ ہو گئی


Sports Reporter November 09, 2017
پیسر کی شاندار کارکردگی کے باعث حریف ٹیم 7 اوورز میں 32 رنز بنا کر آؤ ٹ ہو گئی۔ فوٹو : سوشل میڈیا

بھارت میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران 15 سالہ پیسر نے بغیر کوئی رن دیئے پوری ٹیم کو ہی پویلین بھیج دیا۔

راجستھان سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم پیسر آکاش چودھری نے بھور سنگھ میموریل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران دیشا کرکٹ اکیڈمی جے پور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پرل اکیڈمی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ایک بھی رن دیئے بغیر پوری ٹیم کو پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا۔

پیسر کی شاندار کارکردگی کے باعث حریف ٹیم 7 اوورز میں 32 رنز بنا کر آؤ ٹ ہو گئی، 7 بیٹسمینوں کو کھاتہ کھولنے کا موقعہ بھی نہ ملا۔ آکاش چودھری نے اپنے پہلے، دوسرے اور تیسرے اوور میں 2 ,2 جب کہ چوتھے اوور میں باقی4 وکٹیں بھی اڑا دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں