سانحہ کراچی پربحث کے دوران ارکان قومی اسمبلی کی بے حسی

سینئرارکان ٹولیوں کی شکل میں گپوں میں مصروف،کشمالہ طارق ایوان میں گھومتی رہیں

سینئرارکان ٹولیوں کی شکل میں گپوں میں مصروف،کشمالہ طارق ایوان میں گھومتی رہیں فوٹو: اے پی پی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ عباس ٹائون اورامن وامان کی صورتحال پربحث کے دوران ارکان نے انتہائی بے حسی کامظاہرہ کیا۔

خورشید شاہ، مہتاب عباسی،قمر الزمان کائرہ،خواجہ اصف سمیت سینئر ارکان ٹولیوں کی شکل میں گپوں میں مصروف رہے، کشمالہ طارق ایوان میں گھومتی رہیں، اپوزیشن وحکومتی ارکان ملک میں امن وامان کی صورتحال بہترکرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتی رہے جس پر ڈپٹی چیئرمین فیصل کریم کنڈی رولنگ دینے پر مجبور ہوگئے کہ الزام تراشی نہ کریں بلکہ بلیم گیم کے بجائے تجاویزدیں کہ ملک کواس نازک صورتحال سے کیسے نکالا جاسکتاہے۔




ادھر پیپلز پارٹی مسلم لیگ ق اور عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان کی طرف سے توپوںکارخ مسلم لیگ ن کی طرف ہوگیا اور لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ جیسی تنظیموں سے انہیں جوڑتے رہے جس پرایوان میں بیٹھے چند(ن) لیگی ارکان نے بھی ایوان سے رخصت میں ہی عافیت جانی اورموقع کی نزاکت جانتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی بھی ایوان سے چلے گئے۔
Load Next Story