ایم کیو ایم اور پتنگ کو ہمارے دلوں سے کوئی ختم نہیں کر سکتا عامر خان

ایم کیو ایم کے نام اور پتنگ کے نشان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عامر خان


ویب ڈیسک November 09, 2017
متحدہ پاکستان نہ ختم ہوگی اور نہ کسی جماعت میں ضم ہوگی،فیصل سبزواری۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر ڈپٹی کنونئیر عامر خان کا کہنا ہے کہ ہزاروں مہاجروں نے لفظ مہاجر اور ایم کیو ایم کے نام پر جان قربان کی ہے اور ایم کیو ایم اور پتنگ کے نشان کو ہمارے دلوں سے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر ڈپٹی کنونئیر عامر خان نے قیادت اور کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں مہاجروں نے لفظ مہاجر اور ایم کیو ایم کے نام پر جان قربان کی، ایم کیوایم کی خاطر لاکھوں گھر اجڑے، ہزاروں بہنیں اور بیٹیاں بیوہ ہوئیں، لفظ ایم کیو ایم اور پتنگ کے نشان کو ہمارے دلوں سے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ میں ایم کیو ایم کے نام اور پتنگ کے نشان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، آج وطن واپس پہنچ کر رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اتحاد


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی پیغام میں کہا کہ متحدہ پاکستان نہ ختم ہوگی اور نہ کسی جماعت میں ضم ہوگی، ایم کیو ایم کا نام ، پرچم اور نشان موجود ہے اور رہے گا، محض ایک سیاسی و انتخابی اتحاد کو کوئی اور رنگ نہ دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں