شام کی حکومت کا داعش کے خلاف کامیابی کا اعلان

شام میں 2014 سےشرو ع ہونے والا داعش کا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے، شامی حکومت


ویب ڈیسک November 09, 2017
شام میں کوئی علاقہ بھی داعش کے زیر اثر نہیں،حکومت کا دعویٰ،فوٹو:فائل

لاہور: شامی فوج نے اپنی سرزمین پر داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک میں داعش کے آخری اور مضبوط گڑھ 'البو کمال' کو بھی شدت پسند سے چھڑا کر اس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شام کے شمالی شہر البو کمال کو داعش کا آخری مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن اب وہاں پر شامی حکومت نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شامی فوج نے داعش کے آخری گڑھ دیرالزور کا کنٹرول حاصل کرلیا

شامی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اب ملک میں داعش کا کہیں بھی کنٹرول یا محفوظ مقام نہیں اور 2014 سےشرو ع ہونے والا داعش کا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے جب کہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو عراق کے سرحدی اور مضافاتی علاقوں میں روپوش ہوگئے ہیں۔

شامی اتحادی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ کے تمام منصوبے خاک میں ملادیے گئے ہیں اور اب کوئی بھی علاقے جنگجوؤں کے زیرِاثر نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں