افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ

10لاکھ غیررجسٹرڈافغان پاکستان کیلیے خطرہ ہیں،آئندہ سال واپسی شروع ہوجائیگی،ذرائع


INP August 06, 2012
10لاکھ غیررجسٹرڈافغان پاکستان کیلیے خطرہ ہیں،آئندہ سال واپسی شروع ہوجائیگی،ذرائع فوٹو رائٹرز

ABBOTABAD: وزارت سرحدی امور نے افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،اتوار کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے قیام کی مدت دسمبر 2012ء کو ختم ہورہی ہے جس کے پیش نظر وزارت سرحدی امور نے افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے افغان حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس وقت پاکستان میں 30لاکھ سے زائد افغان مہاجرین مختلف کیمپوں میں رہائش پذیرہیں جن میں سے 1.7 ملین افغان مہاجرین رجسٹرڈ جبکہ 10 لاکھ سے زائد مہاجرین غیررجسٹرڈ ہیں اور غیررجسٹرڈافغان مہاجرین کی موجودگی کے باعث پاکستان کوسیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین میں سے50فیصد مرد جبکہ 49 فیصد خواتین ہیں، جن میں سے 63 فیصد شہری اور دیہی علاقوں جبکہ 37فیصد کیمپس میں موجود ہے،انھوں نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی پاکستان افغانستان اور یو این ایچ سی آر کے درمیان ہونے والے سہ فریقی معاہدے کے اصولوں پرمبنی ہے جس کے تحت افغان مہاجرین کوآئندہ سال وطن واپس بھیجنے کاسلسلہ شروع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں