سنیل گروور کی ’دی کپل شرما شو‘ میں واپسی کا امکان

سنیل گروور بہت جلد واپس آرہے ہیں جس کے بعد ہم مل کرشو شروع کریں گے، کپل شرما


ویب ڈیسک November 09, 2017
سنیل گروور بہت جلد واپس آرے ہیں جس کے بعد ہم مل کرشو شروع کریں گے، کپل شرما- فوٹو :فائل

بھارت کے مشہور کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' میں 'ڈاکٹر گلاٹی' کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور کی شو میں ایک بار پھر واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا پروگرام 'دی کپل شرما شو' گزشتہ کئی سال سے اپنی کامیڈی کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر تھا لیکن کپل کے ساتھی اداکار سنیل گروور سے جھگڑے کی وجہ سے ناصرف شو کی ریٹنگ میں فرق آیا بلکہ شو کے دیگر اہم کردار بھی اس پروگرام سے الگ ہوگئے تھے بعد ازاں شو کی مقبولیت میں کمی اور کپل کی خراب صحت کی وجہ سے شو کو بند کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طویل جھگڑے کے بعد سنیل گروور کی 'دی کپل شرما شو' میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اور'دی کپل شرما شو' کے میزبان نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری اور سنیل کی کافی عرصے سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن ہمارے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہتا تھا اور وہ بہت جلد واپس آرے ہیں جس کے بعد ہم مل کرشو شروع کریں گے اور شو کے دیگر کردار بھی واپس ہمارے ساتھ ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بھارتی کامیڈی پروگرام 'دی کپل شرما شو' بند کردیا گیا

کپل شرما نے کہا کہ ہمارا آپس کا جھگڑا میڈیا کی وجہ سے کافی بڑا مسٔلہ بن گیا تھا جو کہ ہماری دوستی کو بھی متاثر کر رہا تھا لیکن ہم نے اس مسٔلے کو مکمل طور پر باہمی اتحاد کے ساتھ حل کرلیا ہے اور شو کو ایک بار پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما شو آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ سنیل گروور کی واپسی اس کامیڈی شو کو اس کی کھوئی ہوئی مقبولیت واپس دلا سکے گی یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں