نواسان رسولؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگےامیر کویت

حکومت اس گستاخی کی کسی کو اجازت نہیں دے گی، وزیر برائے شاہی امور


INP August 06, 2012
حکومت اس گستاخی کی کسی کو اجازت نہیں دے گی، وزیر برائے شاہی امور

ISLAMABAD: کویت کے امیر نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر نواسہ رسولؐ حضرت حسن ؓاور حضرت امام حسینؓ کی شان میں کیے گئے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے اور کسی مقدس ہستی کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مقدس ہستیوں کی توہین آمیز تبصرے کو قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی گھناؤنی سازش سے تعبیر کیا ہے۔امیر کویت کے وزیر برائے شاہی امور الشیخ علی جراح الصباح نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواسان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی گئی گستاخی سے بخوبی آگاہ ہیں، حضرت حسن اور حسین رضوان اللہ علیھما کے خلاف گستاخانہ تبصرے پرلے درجے کی خباثت ور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی گھٹیا حرکت ہے۔

حکومت آل بیت نبی اور نواسان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی کسی کو اجازت نہیں دے گی،حکومت نے نواسان رسول کی شان میں کی گئی گستاخی کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مرتکب عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔خیال رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر حضرت حسن اور حسین رضوان اللہ علیہما کی شان میں گستاخانہ تبصرے شائع کیے گئے تھے۔ اس پر خلیجی ریاستوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں