جیک بال کی ٹخنے میں انجری کے باعث نائب کوچ پال کولنگ ووڈ کو فیلڈنگ کرنا پڑی

پلیئرز کم پڑنے کی وجہ سے انگلینڈ کو بطور متبادل فیلڈر 41 سالہ نائب کوچ پال کولنگ ووڈ کو میدان میں اتارنا پڑا

پلیئرز کم پڑنے کی وجہ سے انگلینڈ کو بطور متبادل فیلڈر 41 سالہ نائب کوچ پال کولنگ ووڈ کو میدان میں اتارنا پڑا۔ فوٹو: نیٹ

انگلش ٹیم کے فٹنس مسائل بڑھنے لگے، فاسٹ بولر جیک بال بھی انجری کا شکار ہو گئے۔


ٹور میچ میں اپنے چوتھے اوور کی پانچویں گیند کرتے ہوئے دائیں ٹخنے کے مڑنے پر جیک بال پچ پرگر پڑے، ایسے میں ساتھی پلیئرز نے پاس جمع ہو کر خیریت دریافت کی اور طبی عملہ میدان میں آگیا تاہم بال فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے اور پھر پورے دن واپس نہ آ سکے، اس دوران ڈریسنگ روم میں چوٹ پر برف کی سکائی ہوتی رہی، پلیئرز کم پڑنے کی وجہ سے انگلینڈ کو بطور متبادل فیلڈر 41 سالہ نائب کوچ پال کولنگ ووڈ کو میدان میں اتارنا پڑا جب کہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق مزید جائزہ لینے کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا علم ہو سکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیون فن گھٹنے کی انجری کے سبب پوری ایشز سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، ان کے متبادل ٹام کیورن جمعے کو اسکواڈ جوائن کریں گے، دورے میں انگلینڈ کو پہلے ہی ڈسپلنری مسائل میں الجھے ہوئے بین اسٹوکس کا ساتھ حاصل نہیں ہے، وہ وطن میں ہی رہ کر نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کی پولیس تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں جب کہ آل راؤنڈر معین علی سائیڈ انجری کے سبب چار روزہ میچ میں شریک نہیں ہو سکے۔
Load Next Story