متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا

اتحاد کے خدوخال و دیگر معاملات طے کرنے کیلیے اسٹیرئنگ کمیٹی برقرار رہے گی


ویب ڈیسک November 10, 2017
دیگر دینی جماعتوں کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کیلیے رابطے کیے جائیں گے۔ فوٹو: آن لائن

PESHAWAR: متحدہ مجلس بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان ماہ دسمبر کے وسط میں کراچی میں کیا جائے گا۔

متحدہ مجلس بحالی کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ کراچی میں مولاناشاہ احمدنورانی مرحوم کی رہائش گاہ پرکیا جائے گا۔ اتحاد کے خدوخال و دیگر معاملات طے کرنے کیلیے اسٹیرئنگ کمیٹی برقرار رہے گی جب کہ دیگر دینی جماعتوں کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کیلیے رابطے کیے جائیں گے۔

گزشتہ شب غیر فعال متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی جماعتوں کے سربراہی اجلاس کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے دیگر دینی جماعتوں کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں