گجرات میں نیا ایئر بیس بھارتی کولڈ ڈاکٹرائن کا حصہ ہے دفتر خارجہ
بھارتی جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ڈاکٹر فیصل
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ گجرات میں نیا ایئربیس بھارتی کولڈ ڈاکٹرائن کا حصہ ہے۔
گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتکار نیراقبال رانا کی شہادت پر افسوس ہے،ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اورپاکستانی سفارتی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔
گجرات کے قریب بھارتی ایئرفورس کے نئے بیس سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ یہ کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا حصہ اور بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کا عکاس ہے تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دینے کیلیے تیار ہے۔ پاکستانی سابق فوجی افسرکی نیپال میں گمشدگی سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ اس ضمن میں نیپال حکومت سے رابطے میں ہیں، بھارت کو بھی خط لکھا تھا لیکن تاحال معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند دنوں میں مزید 7 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا اور بھارتی کالے قانون کے تحت حریت قیادت پابند سلاسل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2کشمیریوں پرویز اور پروین آہن کو رافٹوایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان دونوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے طویل جدوجہد کی اور پہلی مرتبہ کشمیریوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا برطانیہ میں پاکستان مخالف بینرز پرنوٹس لیا گیااور پاکستان نے برطانوی حکومت سے احتجاج کیاہے جس پر برطانوی حکومت نے معاملے کی انکوائری کی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نیٹو سیکریٹری جنرل کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، افغانستان کا50 فیصد حصہ کابل کے کنٹرول میں نہیں جو کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ بن چکا ہے اور ان کا خاتمہ خطے میں امن کیلیے ضروری ہے، پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلیے پاکستان تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے سعودی عرب میں شہزادوں کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ یہ سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے۔