پی آئی اے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ایئرلیگ کی وارننگ

ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے ادارے اور ملازمین میں انتشار و بدامنی پھیلے، سی او او کو خط


Staff Reporter November 10, 2017
ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے ادارے اور ملازمین میں انتشار و بدامنی پھیلے، سی او او کو خط۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ایئر لیگ نے پی آئی اے انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن کی وجہ سے ادارے اور ملازمین میں انتشار و بدامنی پھیلے۔

ایئر لیگ نے پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر مشرف رسول سیان کو خط لکھ دیا، خط میں قومی ایئر لائن انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن کی وجہ سے ادارے اور ملازمین میں انتشار و بدامنی پھیلے، بصورت دیگر تمام تر ذمے داری ان پر عائد ہو گی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشرف رسول سیان کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق حالیہ فیصلوں کی وجہ سے ملازمین میں بے یقینی، عدم اعتماد اور خوف و ہراس کی فضا پید ا کردی گئی ہے، پی آئی اے کے تمام ملازمین اس وقت نہ صرف ذہنی اذیت کا شکار ہیں بلکہ ان کی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے، بالا ہی بالا ایسے فیصلوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے جس سے ادارے کا صنعتی امن تباہ ہونے کے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

خط کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں سینئر اور تجربہ کار لوگوں کو ان کے عہدوں سے برخاست کر کے ان کی جگہ ناتجربہ کار اور جونیئر لوگوں کی جنرل منیجر اور ڈائریکٹرز کی پوسٹ پر تعیناتی نے پی آئی اے کے مستقبل پر بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ اس طرح کے غیر دانشمندانہ فیصلوں سے پی آئی اے کی کیا بہتری ہو سکتی ہے، کیا یہ پی آئی اے کی تالہ بندی کے منصوبے کی طرف عملی اقدام ہے؟

ایئر لیگ کے خط کے مطابق پی آئی اے اس وقت افواہوں کی آماج گاہ بنا ہوا اور ایک گو مگوں کی کیفیت طاری ہے، ایئر لیگ واضح کرنا چاہ رہی ہے کہ ڈاؤن سائزنگ اور نجکاری کبھی نواز شریف کی پالیسی نہیں رہی ہے تو کیا موجودہ بیانات اور فیصلے نواز شریف کے پی آئی اے کی بحالی کے ویژن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف نہیں ہیں۔؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں